ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک میں تمہیں چھوڑے رکھوں (یعنی کوئی جدید حکم نہ دوں) تم بھی مجھے چھوڑے رکھو (یعنی نئے نئے امور کے بارے میں دریافت نہ کرو)۔ ہاں جب میں تمہیں کوئی حکم دے دوں تو اسے اپنا لو، (یاد رکھو کہ) تم سے پہلے والی امتیں انبیا سے زیادہ سوال کرنے اور ان پر اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئیں۔“
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 850