صحابہ کرام کے فتاویٰ اور سلف صالحین کے آثار کی اہمیت
*Fatawa of the Companions*
الأخذ بالفتاوى الصحابية والآثار السلفية
تراجم ٹیم کی طرف سے اردو ترجمہ
*صحابہ کرام کے فتاویٰ اور سلف صالحین کے آثار کی اہمیت*
علامہ ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اہلِ سنت و حدیث، جو رسول اللہ ﷺ کے علم اور آپ کے قریبی صحابہ کے علم میں مشغول رہتے ہیں، وہی اس میراث (دینی علم کے ورثے) کو سب سے بہتر جاننے والے ہیں۔ اس لیے دین کے حوالے سے ان کی علمی، فکری، عملی اور اعتقادی حالت بہت زیادہ وزن رکھتی ہے، اور اللہ اور اس کے رسول کی مراد کو سمجھنے میں بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ اسی وجہ سے صحابہ کرام کے فتاویٰ اور سلف صالحین کے آثار کو اختیار کرنااور اپنانا ، بعد میں آنے والوں کی آراء اور فتاویٰ پر ترجیح رکھتا ہے۔
📖 (اعلام الموقعین 4/118)
✵✵✵