توبہ اور استغفار کرنے کی ضرورت
The Need to Seek Forgiveness
محتاجًا إلى التوبة والاستغفار
Urdu Translation by the translation team
*توبہ اور استغفار کرنے کی ضرورت*
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: بندہ ہمیشہ اللہ کی نعمتوں اور گناہوں کے درمیان رہتا ہے ، نعمتوں پر اسے شکر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اور گناہوں کے لیے اسے استغفار کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ دونوں چیزیں بندے کے ساتھ ہمیشہ لازم رہتی ہیں، کیونکہ وہ ہر وقت اللہ کی نعمتوں اور انعامات میں گھرا رہتا ہے اور مسلسل توبہ و استغفار کا محتاج رہتا ہے۔ اسی وجہ سے آدم علیہ السلام کی اولاد میں سب سے افضل اور ان کے سردار، اور متقیوں کے امام، محمد ﷺ ہر حال میں اللہ ٰ سے استغفار کیا کرتے تھے۔
(التحفة العراقية 1/79)
For an English Translation go to
🔆🔆🔆